بھارت نے سعودی عرب کے20 ریال کے نوٹ پراعتراض اٹھا دیا۔
بھارت نے 20 ریال کے نوٹ کی پشت پر چھاپےگئے دنیا کے نقشے میں انڈیاکے زیرانتظام کشمیر کو ایک علیحدہ ملک کے طور پر دکھائے جانے پراس معاملے کو سعودی حکومت کے سامنے اٹھایا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے دنیا کے معاشی طور پر مستحکم ممالک کی تنظیم ‘جی ٹوئنٹی’ کی اپنی سربراہی کی خوشی میں 20 ریال کے نئے کرنسی نوٹ پر دکھائے جانے والے نقشے پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔
کشمیر کا خطہ بھارت، پاکستان اور چین کے درمیان متازع سرحدوں پر مشتمل ہے اور سعودی عرب کے نئے کرنسی نوٹ پر اس کو ایک اعلیحدہ ملک کے طور پر دکھایا گیا ہے اوراس میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کا حصہ بھی شامل ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی حکام کو اس سلسلے میں درستگی کے اقدامات کرنے چاہئیں لیکن سعودی حکام کی طرف سے اس بارے میں ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
جی ٹونٹی ممالک کے گروپ میں انڈیا شامل ہے، وزیر اعظم نریندر مودی سال رواں کے ورچوئل اجلاس سے نومبر میں خطاب کریں گے۔