وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں پشتو زبان میں جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے جہانگیر ترین سے متعلق گفتگوکی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہا نگیرترین کا نام چینی چوری میں آیا تو بھاگ کر لندن چلاگیا اور جہانگیر ترین جیسے شخص نے اپنی ہر چیزبیچ دی۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاز چلائے اور اتنی محنت کی پھر بھی لندن جا کر بیٹھ گیا۔
وفاقی وزیر پرویز خٹک کا جہانگیر ترین کے چینی چوری کی تصدیق اور لندن بھاگ کر پناہ لینے کا الزام ! pic.twitter.com/Ul7Zxos8rr
— Khalid Jan Dawar (@KhalidJanDawar1) November 3, 2020
واضح رہے کہ ملک میں چینی بحران سے متعلق انکوائری کمیشن اورمسابقتی کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ شوگر مافیا ناجائز منافع خوری میں ملوث ہے اورجہانگیر ترین کے جے ڈبلیو گروپ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔