آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ سے7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک حملہ آورکو ہلاک اورایک کو گرفتارکرلیا۔
ویانا کے سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق وسطی ویانا میں پولیس اور مجرموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس آفیسر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا اورایک گرفتارکرلیا گیا۔ حملہ آورں نےایک ریستوران میں کئی افراد کو یرغمال بھی بنایا۔
فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جنہوں نے ٹریفک کی روانی بند کردی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق واقعے میں کم ازکم 50 کے قریب گولیاں فائرکی گئیں۔
ویانا پولیس کا کہنا ہے کہ ویانا میں 6 مختلف مقامات پر فائرنگ ہوئی ہے۔حملہ آور رائفلوں سے مسلح تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے ایک جیسے سفید رنگ کے اورڈھیلے ڈھالے کپڑے پہن رکھے تھے، بیگ لٹکائے ہوئے تھے، منہ میں ماسک پہن رکھے تھے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ ویانا کے وسط میں پیش آیا جہاں یہودی عبادت گاہ بھی موجود ہے۔ یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی کہ حملہ آورکئی تھے؟ یا ایک فرد؟ حملہ آورکا نشانہ عبادت گاہ تھی یا کوئی اور جگہ؟ان باتوں کا تعین کیا جارہا ہے۔
آسٹریلین چانسلر نے فائرنگ کے واقعہ کو دہشتگردی قراردیتے ہوئے کہاکہ فائرنگ کا واقعہ سوچے سمجھے منصوبے کاحصہ ہے اور فوج کو طلب کرطلب لیاگیا ہے ۔