عادل ولد تاج عالم نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر جانے کا اعتراف کرلیا۔
عادل ولد تاج عالم نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر جانے کا اعتراف کرلیا۔

گلشن معمار سے بلڈر کے بیٹے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

گلشن معمار سے بلڈر کے بیٹے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے عادل ولد تاج عالم کو بلوچستان کے علاقے چھٹ پٹ سے ڈھونڈ نکالا۔
عادل ولد تاج عالم نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑکرجانے کا اعتراف کیا۔ عادل پوری منصوبہ بندی سے پہلے کوئٹہ گیا اور وہاں سے جھٹ پٹ کے علاقے میں قیام کیا۔ پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عادل کی مانیٹرنگ کرتی رہی۔
عادل نے جھٹ پٹ پہنچ کر اپنے کزن سے رابطہ کیا اوراپنی غلطی کا اعتراف کیا۔ عادل کے گھر والوں نے رابطے کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا۔ ایس ایچ او گلشن معمار فوری بلوچستان کے علاقے جھٹ پٹ روانہ ہوئے اور عادل کو کراچی لے آئے۔
پولیس مزید ضابطے کی کارروائی مکمل کر رہی ہے۔ عادل کے والد نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔