منور نامی نوجوان خواتین سے چھیڑ چھاڑاورنا زیبا حرکات کر رہاتھا۔فائل فوٹو
 منور نامی نوجوان خواتین سے چھیڑ چھاڑاورنا زیبا حرکات کر رہاتھا۔فائل فوٹو

خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان کی عوام نے درگت بنا دی

لیاقت آباد خواتین مارکیٹ میں برقعہ پہنے نوجوان عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔

منور نامی نوجوان بغیر کپڑوں کےعبایا پہن کر مارکیٹ میں گھوم رہا تھا اورخواتین سے چھیڑ چھاڑاورنا زیبا حرکات کر رہاتھا، شک ہونے پردکانداروں نے اسے پکڑلیا، اس دوران مشتعل ہجوم نے نوجوان کی درگت بنا دی۔

شہریوں نے ملزم کی درگت بنانے کے بعد لیاقت آباد پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا،مزید کارروائی جاری ہے۔