سیاسی وسماجی رہنما احسان اللہ ہزاروی نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج اور پاکستان کی حفاظت کرنے والے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
’’افواج پاکستان سے محبت‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی وسماجی رہنما احسان اللہ ہزاروی کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ تعالی کی ایک نعمت ہے جو قیامت تک قائم رہے گا۔ افواج پاکستان اس کی نگہبانی اور محافظ ہیں۔
احسان اللہ ہزاروی نے کہا کہ نام نہاد اور غیر محب وطن سیاسی قوتیں جمہوریت کی آڑ میں بیرونی طاقتوں سے ڈکٹیشن لینے اور مدد مانگنے جیسی مذموم سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سے ایسے عناصر سے نمٹنا پاکستانی قوم کے لیے کوئی مشکل کام نہیں۔
احسان اللہ ہزاروی نے کہا کہ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا کر دشمن کی زبان بولنے والے بھی ہمارے دشمن ہیں جو پاکستان کا دوست ہے وہ ہمارا دوست ہے۔
احسان اللہ ہزاروی کا کہنا تھا کہ پاکستان فوج اور آئی ایس آئی دُنیا کا نمبرون ادارہ ہے۔ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے را کے ایجنٹ اپنا منہ بند کریں ورنہ ہمیں منہ بند کرنا آتا ہے۔