دونوں مسلم خواتین پہلے بھی کانگریس کی ممبر تھیں۔فائل فوٹو
دونوں مسلم خواتین پہلے بھی کانگریس کی ممبر تھیں۔فائل فوٹو

امریکی مسلمان خواتین راشدہ طلیب اورالہان عمر دوبارہ رکن منتخب

امریکی مسلمان خواتین راشدہ طلیب اورالہان عمر دوبارہ کانگریس کی رکن بن گئیں، صدر ٹرمپ الہان عمراور راشدہ طلیب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الہان عمر صومالوی نژاد امریکی ہیں جبکہ راشدہ طلیب کے والدین کا تعلق فلسطین سے تھا، دونوں مسلم خواتین پہلے بھی کانگریس کی ممبر تھیں۔

دوسری جانب امریکا میں واشنگٹن سمیت بیشتر ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے۔ اب تک کے ایگزیٹ پولز میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ جوبائیڈن 238 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ ٹرمپ 213 الیکٹورل ووٹ کیساتھ پیچھے ہیں۔