ویب سائٹ پر جا کر لوگ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ سے رابطہ کر سکتے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی
ویب سائٹ پر جا کر لوگ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ سے رابطہ کر سکتے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

انتخابی نتائج روکے گئے تو عدالت جائوں گا۔ٹرمپ

ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے اچانک نتائج کے روکنے کو فراڈ قراردیدیا.

ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک ووٹوں کی گنتی روکنے پرعدالت جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اچانک سب چیزیں رک گئیں ،یہ فراڈ ہے،انتخابات میں قوم کے ساتھ بڑا فراڈ کیاگیا ہے ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس کے باہرحامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکی عوام کا سپورٹ پر شکریہ ادار کرتاہوں، مختلف گروہوں نے انتخابات متاثر کرنے کی کوشش کی،ہم بڑی کامیابی کے جشن کیلیے تیار ہیں،بڑی کامیابی پر جلد بیان دوں گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم انتخابات میں جیت کے قریب ہیں،لوگوں کی ریکارڈ تعدادووٹ ڈالنے کیلیے نکلی ،ہم ٹیکساس میں کامیاب ہو چکے ہیں ،ہم 2 اعشاریہ 5 فیصد برتری کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ،شمالی کیرولینا میں بھی ہم کامیاب ہو گئے ہیں ،ہم پنسلوینیا سے بھی کامیاب ہوں گے ۔جارجیامیں بھی ہماری کامیابی یقینی ہے۔

ٹرمپ نے اچانک نتائج کے روکنے کو فراڈ قراردیدیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک ووٹوں کی گنتی روکنے پر عدالت جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اچانک سب چیزیں رک گئیں ،یہ فراڈ ہے،انتخابات میں قوم کے ساتھ بڑا فراڈ کیاگیا ہے۔