شمالی فرانس میں نامعلوم حملہ آور مسجد میں خنزیرکے کٹے ہوئے سر پھینک کر فرار ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی فرانس کے شہر کومپیئن میں ترک اسلامک یونین برائے مذہبی امورنے بتایا کہ مقامی جامع مسجد پرایک نفرت انگیز حملہ ہوا ہے۔ مسجد کی بے حرمتی کرنے والے حملہ آوروں نے خنزیر کے دو کٹے ہوئے سر مسجد کے اندر پھینکے اورفرار ہوگئے۔
فرنچ کونسل آف دی مسلم فیتھ نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مسجد انتظایہ اورمقامی آبادی سے اظہاری یکجہتی کیا ہے۔
واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کے بعد فرانسیسی صدر کے اسلام اور مسلمان مخالف بیانات کے بعد فرانس میں مسلسل نفرت انگیز حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔