ہم کابل سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کریں گے جتنی جلدی ہم ختم کریں گے اتنا ہی بہتر ہے۔فائل فوٹو
ہم کابل سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کریں گے جتنی جلدی ہم ختم کریں گے اتنا ہی بہتر ہے۔فائل فوٹو

ٹرمپ سپریم کورٹ گئے توہماری لیگل ٹیم بھی تیارہے۔مینجر جوبائیڈن

امریکی صدرٹرمپ کے سپریم کورٹ جانے کے بیان پر جوبائیڈن کی صدارتی مہم کے منیجرنے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹرمپ ووٹ گنتی سے بچنے کیلیے سپریم کورٹ گئے توہماری لیگل ٹیم بھی تیارہے۔

منیجرجوبائیڈن مہم کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس کی لیگل ٹیمیں ٹرمپ کی کوششوں کےخلاف مزاحمت کرینگی،ٹرمپ کاووٹوں کی گنتی روکنے کابیان اشتعال انگیزاورانوکھاہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے اچانک نتائج کے رکنے کو فراڈ قرارتھا،ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک ووٹوں کی گنتی روکنے پر سپریم کورٹ جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اچانک سب چیزیں رک گئیں ،یہ فراڈ ہے،انتخابات میں قوم کے ساتھ بڑا فراڈ کیاگیا ہے۔