موچکو پولیس نے لکی چورنگی ناکہ پر حب چوکی کی طرف سے آنے والے ٹرالر نمبر TUD-380 کو شک کی بنا پر روکا جس کو چیک کیا گیا تو ڈرائیور کی بیک سائیڈ پر بنے کیبن میں ایک اضافی ٹینکی لگائ گی تھی جس میں سے 1000 لیٹر ایرانی اسمگلنگ شدہ ڈیزل برآمد ہوا جو کہ کھلی ٹینکی میں لے جایا جا رہا تھا جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ھو رہا تھا-
ٹرالر کے ڈرائیور عارف ولد جہانزیب کو گرفتار کیا گیا جس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 473/20 زیر دفعہ 285/286 تعزیرات پاکستان تھانہ موچکو میں درج کیا گیا۔