سول اسپتال حیدرآباد میں سات سالہ بچی کی گردن کٹی لاش کی منتقلی معمہ بن گئی
ایک بچی امیمہ دختر عمیر جمیل عمر 6/7 سال کو اس کے رشتہ دار جب مردہ حالت میں سول ہسپتال تو اس کا گلہ کٹا ہوا تھا جس پر ڈاکٹروں نے شک کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے بچی کی لاش دیکھ کر شک کا اظہار کیا کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہوسکتا ہے، جس پر پولیس کو طلب کرلیا گیا۔
بچی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ بچی دوران حادثہ گردن کٹنے سے جاں بحق ہوئی۔