بلوچ کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا جعلی عامل خرگوش والا بابا
بلوچ کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا جعلی عامل خرگوش والا بابا

بلوچ کالونی سے خرگوش والا بابا گرفتار

رپورٹ: شرجیل مدنی

بلوچ کالونی پولیس نے  دادا بھائی ٹائون میں واقع گھرسےخاتون کے ساتھ ذیادتی کی کوشش  کرنے والے جعلی عامل خرگوش والا بابا کو گرفتار کرلیا  ۔ جعلی عامل پیر ستار خرگوش والا بابا نے ذہنی معزور بچی کے علاج کے لئے آنے والی خاتون کو نظر بند کرنے کے بعد ذیادتی کرنے کی کوشش کی ۔

ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر کا عکس

 

متاثرہ خاتون کے شوہر کی درخواست پر بلوچ کالونی پولیس نے مقدمہ  نمبر 507/20دفعہ 506،509،354،376،511،419درج کر لیا ۔پولیس نے جعلی عامل کے آستانے سے خرگوش بھی تحویل میں لے لیا ۔

اس حوالے سے بلوچ کالونی تھانے کے افسر نے امت کو بتایا کہ مزکورہ واقع کے بعد ذیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے شوہر عبداللہ نے تھانے آکر شکایت درج کروائی جس پر  بلوچ کالونی پولیس نے دادا بھائی ٹائون میں واقع ایک گھر کے کمرے میں بنے آستانے پر چھاپہ مار کر ملزم جعلی عامل پیر ستار عرف خرگوش والے بابا کو گرفتار کرلیا  ان کا کہنا تھا کہ گرفتار جعلی عامل سے مذید تفتیش کی جارہی ہے ۔ملزم عرصہ دراز سے روحانی علاج کے بہانے خواتین کی عصمت دری کرتا رہا ہے ۔

جبکہ مدعی مقدمہ اور متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ میں میری بیوی اور میری 6سالہ بچی جو کہ پیدائشی معزور ہے اس کو لے کر روہانی علاج کے لئے پیر ستار کے پاس گئے جس نے میری بیوی کو دیکھنے کے بعد کہا کہ اس پر جنات ہے جن کو بھگانے کے لئے میں کچھ چیزیں بتارہا ہو آپ نے لے کر آنی ہے جن میں  8ہزار4سو روپے کیش،خوشبوں اور ایک خرگوش لانے کو کہا جوکہ ہم نے لے جاکر پیر ستار کو دیئے جس کے بعد پیر ستار نے مجھے گھر سے باہر نکال دیا اور میری بیوی کو روحانی علاج کرنے کے بہانے اندر لے گیا اور میری بیوی کو نظر بند  کر کے اس کے ساتھ ذیادتی کرنے کی کوشش کی اور ڈرایا دھمکایا جس کے بعد میری بیوی بیہوش ہوگئی جس کو میں گھر لے آیا جب میری بیوی ہوش میں آئی تو اس نے مجھے بتایا اور میں نے بلوچ کالونی تھانے اّکر مقدمہ درج کروایا ۔