اپنے ٹاک شوزمیں پاکستان کیخلاف زہراگلنے والے بھارتی ٹی وی اینکرارنب گوسوامی کو جیل بھیج دیا گیا۔ ممبئی پولیس نے گزشتہ روزآرکیٹیکچرکو خودکشی پر اکسانے کے مقدمے میں ارناب گوسوامی اور دیگر 2 افراد کو گرفتارکیا تھا جنہیں آج عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ارنب گوسوامی کو مقامی عدالت میں پیش کیا اور14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ارناب گوسوامی کو 14 روزکے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
ارنب گوسوامی نے عدالت میں الزام لگایا کہ پولیس نے ان پر تشدد کیا لیکن عدالت نے ان کے تشدد کے الزام کو مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ارنب گوسوامی نے کیس بند کرنے کے لیے ممبئی ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کررکھی ہے جس کی سماعت آج ہی ہوگی جبکہ ان کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی ہائیکورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔