مسلح افراد شہری سے 5 لاکھ روپے چھین کرفرار
یوسف نامی شخص بینک سے 5لاکھ روپے نکلوا کرجا رہاتھا۔مزحمت پر زخمی کر دیا۔
November 5, 2020 · شہر گزشت
پولیس نے زخمی شخص کو طبی امداد کیلیے اسپتال روانہ کردیا۔فائل فوٹو
تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں مسلح افراد شہری سے 5 لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یوسف نامی شخص بینک سے 5لاکھ روپے نکلوا کرجا رہاتھا کہ 2 مسلح افراد نے سدا بہارہوٹل کے قریب اسلحہ کے زورپررقم چھین لی اورمزاحمت کرنے پرسرپرپسٹل کے بٹ مارکر زخمی کردیا۔
پولیس نے زخمی شخص کو طبی امداد کیلیے اسپتال روانہ کردیا، مفرورملزمان کی تلاش اورتفتیشی عمل کا آغازکردیا۔