مکہ مکرمہ میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش بیت اللہ شریف میں موسلادھار بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کعبہ کیا اوراللہ کے حضور شکرادا کیا۔
مکہ مکرمہ گزشتہ تین دنوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے مکہ مکرمہ اور گردونواح کے علاقوں میں بھی آج تیز ہوا کے ساتھ کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں اورکئی علاقوں کو سیراب کرگئیں۔
مسجد حرم الحرام میں صحن کعبہ میں بارش نے روح پرورمناظر دکھائے،اللہ کے گھرسے میزاب رحمت سے بارش کا پانی عمرہ زائرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا جبکہ عمرہ زائرین نے تیزبارش کے دوران طواف کعبہ کیا اورباران رحمت برسانے پراللہ کا شکرادا کیا۔