انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ خارج کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دشت گردی عدالت میں نوازشریف کے خلاف اقدام قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا،اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے 2014 کے دھرنوں کے دوران نوازشریف کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ دائر کیا تھا، تاہم انسداد دہشت گردی عدالت نے نواز شریف کا نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم سنا دیا، جبکہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارکے خلاف بھی مقدمہ خارج کردیا گیا۔