شوہر نے اپنی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے والے 27 سالہ نوجوان سہیل عرف سنی کو قتل کر دیا۔
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد رحیم چانڈیو نےSIP روشن علی تنیو اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گدی قبرستان حالی روڈ کے قریب سے ملزم محمد شہباز ولد نور محمد آرائیں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم تھانہ حالی روڈ کی حدود رحمانیہ مسجد لال ٹنکی امریکن کوارٹر کے قریب مورخہ 2020-10-28 کو ہونے والی قتل کی واردات میں ملوث تھا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کرلیا گیا۔
ملزم نے اپنے بیان میں وجہ قتل بتائی کہ مقتول سہیل عرف سنی کے اس کی بیوی کیساتھ ناجائز تعلقات تھے جس بنا پر اس نے 27 سالہ نوجوان سہیل عرف سنی کو قتل کیا۔
قتل کی اس واردات کا مقدمہ نمبر119/2020 زیر دفعہ QD-302 مقتول کے والد وحید عباسی کی مدعیت میں تھانہ حالی روڈ میں درج ہے۔
حالی روڈ پر پولیس نے قاتل محمد شہباز آرائیں کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔