شاہراہ فیصل پرروڈ ڈسپلن اور آگاہی مھم کے لیئے ٹریفک پولیس ساؤتھ کی جانب سے مھم کا آغازکیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ محمد احمد بیگ کی ہدایت پر میٹروپول اواری ٹاور سے شاہراء قائدین تک ریپڈ گاڑیاں، پٹرولنگ آفیسرز چالاننگ آفیسرز اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔
شاہراہ فیصل پر جو شہری دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے مثلاً موٹر سائیکلسٹ یا سلو چلنے والی گاڑیوں کا فاسٹ ٹریک پر چلنا، ہیلمٹ کا استعمال نا کرنا اور تمام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی روک تھام کے لیئے ٹریفک پولیس کی ٹیم تشکیل دی گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس کے عملے کو افسران نے ھدایت دی کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،
غلط لین پر چلنے والے ڈرائیورز کو پبلک ایڈریس سسٹم، وسل اور اشاروں کے زریعے درست لین پر چلنے کی تلقین کریں عمل نا کرنے کی صورت انہیں روکیں سلام کریں لین پر چلنے کی تلقین کریں، مزید کہا گیا کہ چالان سے زیادہ ہدایت اور تنبیہ پر توجہ دیں۔