دور دراز علاقوں سے آنے والے اہلکاروں کو اگر فی کس20لٹر پیٹرول کا کارڈ دیا جائے تو اہلکار بخوشی کام کریں گے، ایس ایچ او
دور دراز علاقوں سے آنے والے اہلکاروں کو اگر فی کس20لٹر پیٹرول کا کارڈ دیا جائے تو اہلکار بخوشی کام کریں گے، ایس ایچ او

ایس بی سی اے پولیس موبائلز کے لیے مختص ڈیزل میں 50فیصد کمی کی استدعا

ایس ایچ او سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پولیس موبائلز کے لئے ضرورت سے زیادہ ڈیزل ہونے پر ڈی جی ایس بی سی اے کو ڈیزل کو پچاس فیصد تک کم کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو ایس ایچ او کی جانب سے لکھی گئی درخواست کا عکس
ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو ایس ایچ او کی جانب سے لکھی گئی درخواست کا عکس

اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ایس ایچ او سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی انسپکٹر محمد معین نے ضرورت سے زیادہ ڈیزل ہونے پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے ایس بی سی اے کے پاس موجود چار موبائلز کو ماہانہ فی موبائل ملنے والے 260لٹر ڈیزل کو کم کر کے فی موبائل ماہا نہ 130لٹر کرنے کی درخواست کی۔

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو ایس ایچ او کی جانب سے لکھی گئی درخواست کا عکس
ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو ایس ایچ او کی جانب سے لکھی گئی درخواست کا عکس

ایس ایچ او نے گذشتہ دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1287لٹر ڈیزل کی بچت کی۔ایس ایچ اونے ڈی جی ایس بی سی اے سے درخواست کی کہ تھانے میں کام کرنے والے اہلکار شہر کے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں اور انہیں اگر فی اہلکار 20لٹر پیٹرول کا کارڈ دیا جائے تو اہلکار بخوشی کام کریں گے۔
ایس ایچ او کی جانب سے ڈیزل کوٹے میں کمی کی درخواست اور اس کا عملی نمونہ پیش کرنے پر ڈی جی ایس بی سی اے نے تعریف کی ہے۔