مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم گل شیر ولد غلام عباس نے کاؤنٹی گارڈن کے قریب شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا تھا۔ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ دو روز قبل بھی کاؤنٹی گارڈن کے قریب دکان میں واردات کی تھی۔ ملزم کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا ہے۔
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 541/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔