ایس ایس پی ملیر نے شرافی گوٹھ تھانے میں خواتین اور بچوں کے پروٹیکشن روم کے افتتاح کے موقع پر تھانے کی صفائی ستھرا پر ہیڈ محرر کو نہ صرف شاباش دی بلکہ سی سی تھری سرٹیفکیٹ سمیت نقدی رقم انعام میں دینے کا اعلان بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کے حکم پر تھانہ جات میں خواتین اور بچوں پروٹیکشن کے لئے روم قائم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اس سلسلے میں ضلع ملیر کے تھانے شرافی گوٹھ میں سادہ سی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر نے شرکت کی، پولیس کے جوانوں نے سلامی بھی پیش کی ، لیڈیز اینڈ چلڈرن پروٹیکشن روم کے افتتاح کے موقع پر ایس ایس پی ملیر نے تھانہ میں صفائی ستھرا کو نہ صرف سراہا بلکے ہیڈ محرر فاروق کو سی سی تھری سرٹیفکیٹ سمیت نقدی انعام کا اعلان بھی کیا۔
ایس ایس پی ملیر نے تھانے میں موجود خواتین پولیس اہلکار اور جوانوں سے انکو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی، اور آخر میں یاد گار شہداء پر پھولوں کا گلدستہ و فاتحہ خوانی کی گئی۔