نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے انٹیلیجنس بنیاد پر مکہ کالونی 11 جی میں گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کی ۔
ایس ایچ او یونس خٹک اور انٹیلیجنس افسر حفیظ ولید نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں مضرِ صحت گٹکا ماوا قبضے میں لے لیا۔
کارروائی کے دوران 366 کلوگرام چھالیہ 24 کلوگرام تمباکو 44 کلوگرام چونا 7 کلوگرام کتھا 3 کیمیکل کے بوتل 106 پیکٹ تیار گٹکا زیرِ استعمال 11 ٹب 2 ڈرم اور پیکنگ میٹیریل برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او نیوکراچی انڈسٹریل ایریا یونس خٹک کے مطابق گٹکا فیکٹری مالکان نے چھوٹی چھوٹی تنگ گلیوں میں فیکٹری قائم کر رکھی تھی۔
فیکٹری مالکان میں شاہد بھورا دوسرا یعقوب دھوبال شامل ہیں۔
کاروائی کے دوران فیکٹری مالکان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے منہ کے کینسر کا باعث بننے والے مضرِ صحت گٹکا ماوا کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کردیا ہے۔