خاتون منشیات فروش ہیری زوجہ پنیا لال
خاتون منشیات فروش ہیری زوجہ پنیا لال

لیاقت آباد ماڈل پولیس اسٹیشن  نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

تین ہٹی پل کے قریب جھگیوں سے خاتون منشیات فروش ہیری زوجہ پنیا لال کو گرفتار کرلیا۔

خاتون منشیات فروش عادی جرائم پیشہ ہے جو ماضی میں بھی شراب, چرس اور ہیروئن فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار ہوکر جیل جاچکی ہے۔

خاتون منشیات فروش کے قبضے سے ایک کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد۔

ایس ایچ او لیاقت حیات خان نے ملزمہ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 329/2020 بجرم دفعہ 6/9C امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔