کابینہ کے اکثریت رہنماؤں کے علاوہ نائب صدر مائیک پینس کی حمایت درکار ہوگی۔فائل فوٹو
کابینہ کے اکثریت رہنماؤں کے علاوہ نائب صدر مائیک پینس کی حمایت درکار ہوگی۔فائل فوٹو

ٹرمپ کی ووٹوں کی گنتی رکوانے کی درخواست مسترد

امریکی ریاست مشی گن کی عدالت نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے دائر ووٹوں کی گنتی رکوانے کی درخواست مسترد کردی۔

مریکی صدر ٹرمپ کے ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کے الزامات کے بعد ٹرمپ کیمپین نے ریاست مشی گن کی عدالت میں ووٹوں کی گنتی رُکوانے کی درخواست دی تھی،مشی گن کی عدالت کا تحریری فیصلہ جمعے کو جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مشی گن میں الیکٹورل کالج کی تعداد 16 ہے،غیر سرکاری نتائج کے مطابق مشی گن میں بائیڈن کو برتری حاصل ہے۔

علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ ان تمام ریاستوں کے نتائج کوعدالتوں میں چیلنج کریں گے جہاں سے بائیڈن نے جیت کا دعویٰ کیا ہے۔