پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

بلاول بھٹو کا نوازشریف سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہے، بلاول بھٹو کا نوازشریف سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔

نوازشریف اورمریم نوازکے ترجمان محمد زبیر نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف نے جوبیان دیا وہ سیاسی تھاپارٹی کا بیانیہ ہے ۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حق مانگنے والوں پر ڈنڈے برسانے والوں کا یوم حساب آ چکا ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج پنجاب کو ترقی دینے والا عوام کا خادم شہباز شریف پابند سلاسل ہے، جو کسان پیکج دے اس کو سزا اور جو کسان کی جان لے اس ووٹ چور کو انعام۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو جیل میں بند کرکے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی چھین لی گئی اور شہباز شریف کو گرفتار کر کے تمام منصوبے بند کر دئیے  گئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں میں جھوٹ بولنے کی ریس لگی ہوئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ حکومت کو عوام کے سوالات کا جواب دینا ہوگا، ان کی محرومیوں اور مصیبتوں کا حساب دینا ہوگا۔

نوازشریف نے حقائق کی بنیاد پراظہارکیا۔محمد زبیر

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے حقائق کی بنیاد پراظہارکیا تھا،بلاول بھٹو اپنی رائے رکھتے ہیں ان کا احترام ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے قوم کو بتایا کہ آگے بڑھنا ہے تو ماضی دیکھنا ہوگا،میرانہیں خیال کہ ہمیں کوئی ثبوت دینے کی ضرورت ہے ،نوازشریف نے جوبیان دیا وہ سیاسی تھاپارٹی کا بیانیہ ہے ۔