کراچی:شاہ فیصل کالونی میں بھتیجے نے پھوپھی کو ذبح کردیا

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایک لڑکے نے اپنی پھوپھی کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے پہلے اپنی پھوپھی کو زخمی کیا اور بعد میں گلا کاٹ دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا نام رخسانہ خاتون زوجہ حق نواز عمر 55تا60 سال تھی جبکہ اسے قتل کرنے والا ملزم عمران اس کا سگا بھتیجا اور الفلاح سوسائٹی کا رہائشی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتولہ رخسانہ کی لاش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔