سیکیورٹی گارڈ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
سیکیورٹی گارڈ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

8 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں اسکول کا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

گزشتہ روز تھانہ حالی روڈ پر فریادی بنام روشن خان نے شکایت درج کرائی کہ اس کی 8 سالہ بیٹی کیساتھ اسکول کا سیکیورٹی گارڈ نازیبا حرکات کرتا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ حالی روڈ انسپیکٹر محمد رحیم چانڈیو نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق تھانہ حالی روڈ کی حدود سخی وہاب ٹاؤن میں قائم الحمد فاؤنڈیشن اسکول کا سیکیورٹی گارڈ علی شیر ولد محمد کالو سولنگی اسکول کی طالبہ کیساتھ نازیبا حرکات اور زیادتی کرنے کی کوشش کرتا تھا جس کی شکایت بچی نے والدین سے کی اور والد نے تھانے جا کر رپورٹ درج کرائی جس کے بعد پولیس نے اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔