ملزم ایرانی ڈیزل بلوچستان سے براستہ نادرن بائے پاس اسمگل کر کے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا، پولیس نے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا
ملزم ایرانی ڈیزل بلوچستان سے براستہ نادرن بائے پاس اسمگل کر کے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا، پولیس نے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے24 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی

ایس ایچ او منگھوپیر سید محمد عدنان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے 24 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
خفیہ اطلاع پر کارروائی میں ٹینکر نمبری LSA-911 سے 24000 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔
برآمدہ ڈیزل سمیت گاڑی کو زیر دفعہ 54/550 کے تحت قبضہ پولیس میں لے کر ایک ملزم زاہد ولد خالق کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم ایرانی ڈیزل بلوچستان سے براستہ نادرن بائے پاس اسمگل کر کے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا ہے۔
برآمدہ ڈیزل کی مالیت 24 لاکھ روپے سے زائد کی بنتی ہے جسے ضابطہ کی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔