دو خواتین کی اغوا میں ملوث ہیڈ کانسٹبل پکڑاگیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ملیر سٹی کے علاقے گوشت مارکیٹ سے دو خواتین کو ایک پولیس موبائل اور موٹر سائیکلوں پر سوار اہلکاروں نے اغواکرلیاتھا۔اور دونوں خواتین کو رہا کرنے کے لئے دس لاکھ روپے طلب کئے تھے۔ بعد ازاں اہلکاروں نے نے دونوں خواتین کے زیورات اتار کر اور رقم چھیننے اور دھمکیاں دینے کے بعد انہیں رینجرز ہیڈ کوارٹرملیر کے قریب موبائل سے اتار دیا تھا۔مذکورہ پولیس موبائلز اور موٹر سائیکلوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد اے سی ایل سی لانڈہی میں تعینات ہیڈ کانسٹبل لیاقت کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ سب انسپکٹر عرفان سمیت 6 اہلکار فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضع رہے کہ ملزمان میں ایک لیڈی اہلکار بھی ملزمان کے ہمراہ بتائی جاتی ہے۔