نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اختلافات بھلا کرامریکا کے لیے متحد ہوکرکام کریں گے۔
ریاست ڈیلاوئیر کے شہر ولمنگٹن میں حامیوں سے خطاب میں امریکا کے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کو متحد کرنے کا وقت ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکرہی ملک کے لیے کام کیاجاسکتا ہے لہذا اختلافات بھلا کرامریکا کے لیے متحد ہوکرکام کریں گے۔
America, I’m honored that you have chosen me to lead our great country.
The work ahead of us will be hard, but I promise you this: I will be a President for all Americans — whether you voted for me or not.
I will keep the faith that you have placed in me. pic.twitter.com/moA9qhmjn8
— Joe Biden (@JoeBiden) November 7, 2020
نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا، کورونا کی وبا خراب معیشت اورعوامی فلاح کے منصوبے ترجیحات ہیں جبکہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹرزاور سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم بنائی جاچکی ہے۔