وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں کورونا وائرس کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق کورونا وائرس کی مریض سامنے آنے پراسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 تھری اورآئی 8 فور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے جبکہ سیکٹر جی 9 ون اور سیکٹر جی 10 فور میں بھی اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیمیں متعدد سیکٹرز میں لوگوں کو قرنطینہ کرنے کےلیے سیمپلنگ کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار968ہوگئی ہے۔