مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
بھارتی فوج نے ضلع کپواڑا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھرگھر تلاشی میں چادراورچار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جبکہ فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑا میں ہی ایک حملے کے دوران 4 بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوگئے، مارے جانے والوں میں بھارتی فوج کا آفیسر، 2 اہلکاراورایک بارڈر سیکیورٹی فورس کا اہلکار شامل ہے۔