دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف20 اوورزکے اختتام پر7 وکٹوں کے نقصان پر134رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلیے135رنز کا ہدف دیدیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستانی باولرز مخالف ٹیم پر قہر بن کر برسے اور پرخچے اڑا کر رکھ دیے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پرزمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے135کا ہدف دے دیاہے ۔زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ 32 اسکور” ریان برل “ نے بنائے اور ناٹ آوٹ رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا۔مادھویر 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ولیمز نے 13 ، چبابا نے 15 ، سکندر رضانے 7 ، چیگمبورا نے 18 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور حارث روف نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی ۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہناتھا کہ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، دوسری اننگز میں گیند بیٹ پراچھا آتا ہے اس لیے پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔
قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور آج کا میچ بھی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔خیال رہے کہ تین میچوں کی سیزی کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔