ٹینکر ڈرائیور کے کنٹرول میں نہیں تھا۔فائل فوٹو
ٹینکر ڈرائیور کے کنٹرول میں نہیں تھا۔فائل فوٹو

تیزرفتار واٹرٹینکربینک میں جا گھسا

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک تیز رفتار واٹرٹینکر بے قابو ہوکر بینک میں گھس گیا جس سے ایک شخص جاں بحق اور4 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں بینک کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر ڈرائیور کے کنٹرول میں نہیں تھا۔

پانی کا ٹینکر اووراسپیڈ کی وجہ سے بینک میں گھس گیا اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پانی کا ٹینکراوورلوڈ تھا اور بینک کی پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے ڈرائیورکی گرفتاری کی فی الحال تصدیق نہیں کی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، جب کہ زخمیوں میں مرتضی، بینک ڈرائیور ابراہیم، سیکیورٹی گارڈ میر صاحب اور راہ گیرعامر حسین شامل ہیں، واٹر ٹینکر کے حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں جب کہ ڈرائیور کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے، ممکن ہے کہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور زخمیوں میں شامل ہو۔