صدارتی الیکش ہارنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئرمشیراسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملانیا اپنے شوہرٹرمپ سے طلاق لے لیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ طلاق کے بعد اپنے بیٹے کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جائیداد میں سے برابر حصہ دلوانے کے معاملے پر مشاورت کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ اورمیلانیا وائٹ ہاؤس میں اپنے بیڈ رومز الگ کرچکے ہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ حکومت کی سابق عہدیدار اومروسا مینیگولٹ نیومین نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 15 سالہ شادی پہلے ہی ختم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میلانیا ٹرمپ ایک ایک منٹ گِن رہی ہیں کہ کب ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑیں گے اور وہ ان سے طلاق لے سکیں گی۔