حملہ آور نے خود ایک جگہ پر مقید کرلیا ہے۔فائل فوٹو
حملہ آور نے خود ایک جگہ پر مقید کرلیا ہے۔فائل فوٹو

روسی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں کو گولیوں سے بھون دیا

روس میں ایک فوجی نے ملٹری بیس میں فائرنگ کرکے اپنے تین ساتھی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے روسی میڈیا اور فوج کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تین فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

ایک نامعلوم ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا آغازاس وقت ہوا جب معائنہ کے دوران ایک فوجی اورافسرکے مابین تکرارہوئی۔ سپاہی نے افسرکے میان سے”ہینڈگن نکالی” اورفائرنگ کردی۔

ذرائع نے بتایا فوجی اڈے پرملزم نے خود کو ایک عمارت میں بند کرلیا ہے۔ حکام اس سے بات چیت کر رہے  ہیں۔