آرمینیا نے آذربائیجان کے شوشا شہرآزاد کرانے کے دعوے کو مسترد کردیا۔فائل فوٹو
آرمینیا نے آذربائیجان کے شوشا شہرآزاد کرانے کے دعوے کو مسترد کردیا۔فائل فوٹو

آذربائیجان نے کاراباخ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے کاراباخ کے دوسرے اہم شہر’شوشا‘ کو آرمینیا سے آزاد کروا لیا ہے.

قوم سے خطاب میں کہا کہ آج آذربائیجان کی تاریخ کا یادگار دن ہے، ہم نے شوشا واپس لے لیا ہے،شوشا کی آزادی کے اعلان کے بعد باکو میں سڑکوں پر شہریوں نے جشن منایا۔

ترک صدراردوان نے کاراباخ کے اہم شہر شوشا آزاد کرانے پرآذربائیجان کو مبارکباد دی اورکہا کہ شوشا میں کامیابی پرآذربائیجان کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

دوسری جانب آرمینیا نے آذربائیجان کے شوشا شہرآزاد کرانے کے دعوے کو مسترد کردیا۔وزارت دفاع آرمینیا کا کہنا ہے کہ نگورونوکاراباخ کے شہر شوشا میں شدید لڑائی جاری ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ تنازع میں اگر آذربائیجان کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ اس کی ایک بڑی جیت ہوگی۔