ڈی آئی جی جاوید مہر کی زیر صدارت اجلاس میں تمام شہر کے تمام ٹریفک پولیس افسران کی شرکت، فرائض ذمے داری سے ادا کرنے کی ہدایت
ڈی آئی جی جاوید مہر کی زیر صدارت اجلاس میں تمام شہر کے تمام ٹریفک پولیس افسران کی شرکت، فرائض ذمے داری سے ادا کرنے کی ہدایت

پی ایس ایل میچز‘ شہرقائد میں ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں جاوید علی مہر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے14 ,15 اور 17 نومبر 2020کونیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ اجلاس میں تمام ٹریفک پولیس افسران نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی پی ٹریفک نے تمام افسران کو ہدایات دیں کہ ٹریفک انتظامات بہترین ہوں کسی قسم کی کوئی کمی و کوتاہی نہ ہو، اسٹاف ریفلیکٹر جیکٹ ، ترابی لائٹ اور وسل استعمال کریگا۔ اسکے علاوہ روٹ پر لفٹر، چوکس کاریں موجود ہوں۔ انٹرسیکشن پر تعینات اسٹاف گاڑیوں کو اسٹاپ لائن سے پہلے روکے گا انٹر سکیشن خالی رکھیں گے اور روٹ اور آلٹر نیٹ روٹ پر کوئی بھی گاڑی پارک نہ ہو۔ تمام افسران خود انتظامات کو چیک کریں گے۔