لینڈگریبرز کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے ڈنڈا اٹھا لیا۔ بدنام زمانہ جراٸم پیشہ لینڈگریبر حاجی سکندر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
گلزار ہجری اسکیم 33 میں واقع 27 ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔گلزار ہجری اسکیم 33 میں مختیارکار کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس کی کارروائی، 2 لینڈگریبر گرفتارکرلیے۔
مختیارکار گلزارہجری اعجاز الحسن خان کی مدعیت میں قبضہ مافیا سے منسلک 8 آٹھ لینڈ گریبرز کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں بدنام زمانہ لینڈ گریبر حاجی سکندر اور محمد ملوک شامل ہیں۔ بدنام زمانہ حاجی سکندر لینڈ گریبنگ سمیت مختلف جراٸم پیشہ سرگرمیوں میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔