آذربائیجان نے اپنی سرحد کے قریب روس کا جنگی ہیلی کاپٹر مارگرایا جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے اورایک زخمی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان نے اپنی سرحد کے قریب روس کے جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی 24 کو ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے جنگی ہیلی کاپٹرکو آذربائیجان کے پہاڑوں میں محصورہ خودمختارعلاقے ’ناخچیوان خود مختار جمہوریہ‘ میں گرایا گیا جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک اورایک زخمی ہوا ہے۔
Footage reportedly shows the wreckage of a Russian helicopter shot down in the Ararat region of Armenia. Details are still emerging. pic.twitter.com/x6V4x5E6hb
— Kyle Glen (@KyleJGlen) November 9, 2020
آرمینیا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روس کا جنگی ہیلی کاپٹر یرہسخ نامی گاوں میں گر کر تباہ ہوا ہے۔
آذربائیجان نے غلطی سے روسی طیارہ مار گرانے کا اعتراف کرلیا اوراس واقعے پر معذرت بھی کی ہے۔آذربائیجان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا کی سرحد کے قریب روسی جنگی ہیلی کاپٹرکوغلطی سے نشانہ بنایا گیا جس پر ہم معذرت خواہ ہیں، یہ ایک افسوس ناک حادثہ ہے اور اسے روس کیخلاف کوئی اقدام نہ سمجھا جائے۔
خیال رہے کہ آذربائیجان نے اپنی سرحد کے قریب روسی ہیلی کاپٹر کوائیرڈیفنس سسٹم سے نشانہ بنایا ۔