ٹرمپ کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا۔وزیر دفاع کو برطرف کردیا
کرسٹوفر سی ملر قام مقام وزیر دفاع کی ذمے داریاں ادا کریں گے۔
ویب سائٹ پر جا کر لوگ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ سے رابطہ کر سکتے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی
صدارتی الیکشن میں ہارنےکے بعد ٹرمپ کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کےوزیردفاع کو برطرف کردیا۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (متفقہ طورپرسینیٹ سے توثیق شدہ) ڈائریکٹر جنرل کرسٹوفر سی ملر قام مقام وزیردفاع کی ذمے داریاں ادا کریں گے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا اورکرس بہت اچھا کام کریں گے۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ موجودہ سیکریٹری دفاع مارک ایسپرکو برطرف کیا جارہا ہے میں ان کی خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
I am pleased to announce that Christopher C. Miller, the highly respected Director of the National Counterterrorism Center (unanimously confirmed by the Senate), will be Acting Secretary of Defense, effective immediately..
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 9, 2020
اس اقدام پر ٹرمپ جون ہی میں ایسپر کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرنے والے تھے تاہم انہوں نے اپنے قریبی مشیروں کے کہنے پر یہاپنا ارادہ ملتوی کردیا۔ دوسری جانب گزشتہ روز سے یہ اطلاعات گردش میں تھیں کہ ایسپر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے ہیں۔