شاہ فیصل کالونی میں شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف ایک ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک اور ساتھی فرارہوگیا۔
تھانہ شاہ فیصل کالونی کی حدود آصف آباد گرین ٹائون کے قریب دو مسلح ڈاکوعوام سے لوٹ کررہے تھے کہ شاہ فیصل کالونی تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
دونوں مسلح ڈکیتوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پرفائرنگ شروع کردی۔ پولیس پارٹی نے جوابی فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پرہلاک ہوگیا۔ دوسرا ڈاکو زخمی حالت میں عوام کے مجمع کا فائدہ اٹھاتے ہوے موقع سے فرارہوگیا جس کی تلاش کاعمل جاری ہے۔
ہلاک ہونےوالے ڈاکوسے ایک ٹی ٹی پسٹل برامد کرلیا۔
ڈاکوکی لاش کو ہسپتال روانہ کیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت شناخت فرحان علی ولد انورعلی کے نام سے ہوئی جو عادی جرائم پیشہ ہے، ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
ہلاک ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور ضلع کورنگی کے متعدد تھانہ جات میں ڈکیتی ، منشیات فروشی ، ناجائز اسلحہ ، سرقہ شدہ موٹر سائیکل و چرس برآمدگی میں گرفتارہوکرجیل جا چکا ہے۔