سہراب گوٹھ پولیس کے مبینہ تشدد ملزم کی موت کا باعث بن گیا
کراچی( کرائم رپورٹر)آج صبح سہراب گوٹھ تھانے کے لاک اپ میں دوران تفتیش پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم ہلاک ہوگیا حب میں بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے تارچورہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح سہراب گوٹھ تھانے سے نعمت خان ولد پائندہ خان 45 سالہ نامی شخص کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی جس کی وجہ ہلاکت معلوم نہ ہوسکی،میت کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ایدھی ہوم سھراب گوٹھ سرد خانے منتقل کردی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نعمت خان کو گزشتہ روز سہراب گوٹھ پولیس نے گرفتارکیا تھا، جوڈیشنل مجسٹریٹ سے ملزم کا ریمانڈ لیا تھا انوسٹی گیشن کا عملہ ملزم سے تفتیش کے دوران مبینہ تشدد کیا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی اور وہ تڑپ تڑپ کرلاک اپ میں ہلاک ہوگیا۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض کے مطابق ملزم کو پولیس نے گرفتارکیا تھا، مقدمہ درج کرکے ملزم کو شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا تھا پولیس کا دعوی تھا کہ ملزم کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔
مقتول کے اہل خانہ کے مطابق اس کو چھت سے الٹا لٹکا کر تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگیا قبل ازیں حب بھوانی شاہ پمپ لاشاری گوٹھ کے قریب30سالہ عبدالمجیدولد عبدالغفو بجلی کے تارچوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔