کراچی: اسکولوں میں کورونا کے مبینہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا تو دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود حکام بالا کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے اسکولوں میں روز کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور پرائیوٹ اسکول انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور حکومتی مشینری خاموش تماشائی نظر آتی ہے۔
ذرائع کے مطابق صورتحال کی سنگینی کے باوجود اسکولز انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی طرف سے خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کے دونوں ادارے اس معاملے کی حساسیت میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔