ملزم شہریوں کو رقم ڈبل کرنے اور سستی موٹر سائیکلیں دلانے کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا، لیاری اور سائٹ کے کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں،پولیس
ملزم شہریوں کو رقم ڈبل کرنے اور سستی موٹر سائیکلیں دلانے کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا، لیاری اور سائٹ کے کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں،پولیس

لیاری سے ایک اور ڈبل شاہ پکڑا گیا

کراچی: بغدادی انوسٹی گیشن پولیس نے ملزم نعمان ڈبل شاہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس
ملزم شہریوں کو رقم ڈبل کرنے اور سستی موٹر سائیکل دلانے کے بہانے بیوقوف بناتا تھا۔ ملزم نعمان کے خلاف لیاری اور سائٹ کے کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ ملزم دو سال تک شہریوں سے رقوم وصول کرتا رہا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم 8 سے 9 کروڑ کی جعلسازیاں کرچکا ہے۔ ڈبل شاہ کی جعلسازی کا شکار 9 سے دس متاثرین پولیس سے رابطہ کر چکے ہیں۔ ملزم پہلی بار قانون کے شکنجے میں آیا ہے۔