بحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ 84برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ امریکہ کے ” میو کلینک ہسپتال “ میں زیر علاج تھے لیکن آج صبح دم توڑ گئے ہیں ،بادشاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیاہے اور اس دوران پرچم سرنگوں رہے گا۔
ان کی نماز جنازہ اورتدفین امریکہ سے میت کے بحرین پہنچنے کے بعد کی جائے گی جس میں قریبی رشتہ دارہی شریک ہوں گے ،شیخ خلیفہ 1970 سے وزیراعظم کے فرائض انجام دے ہے تھے ۔وہ اب تک کے سب سے لمبی حکومت کرنے والے دنیا کے پہلے وزیراعظم ہیں ۔