معاہدے کے تحت سی آر اے اور آئی بی اے ہر ماہ 'ڈیجیٹل میڈیا' کے عنوان سے ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کرائیں گے
معاہدے کے تحت سی آر اے اور آئی بی اے ہر ماہ 'ڈیجیٹل میڈیا' کے عنوان سے ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کرائیں گے

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن اور آئی بی اے کے درمیان معاہدے پر دستخط

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے) پاکستان اور سینٹر فار ایکسیلینس ان جرنلزم، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے-سی ای جے) کے درمیان سی آر اے پاکستان کے ممبران کی تربیت کا ایک سالہ معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں آئی بی اے-سی ای جے میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔
سی آر اے پاکستان کی طرف سے صدر سمیر قریشی اور ممبر گورننگ باڈی عامر مجید جبکہ آئی بی اے۔سی اے جے کی طرف سے ڈائریکٹر کمال صدیقی اور پروگرام منیجر عائشہ اظہر شاہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق سی آر اے پاکستان اور آئی بی اے۔ سی ای جے ‘ڈیجیٹل میڈیا’ کے عنوان پر ہر ماہ ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کروائیں گے۔
سی آر اے پاکستان اور آئی بی اے- سی ای جے باہمی مشاورت سے ممبران کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کر سکیں گے۔
تربیتی ورکشاپ میں سی آر اے پاکستان اور آئی بی اے- سی ای جے باہمی مشاورت سے 15 سے 18 ممبران کا نتخاب کریں گے۔ اس کے علاوہ آئی بی اے-سی ای جےمیں منعقد ہونے والی تمام تربیتی ورکشاپس میں سی آر اے پاکستان کے لیے 2 سے 3 نشستیں بھی مختص کی جائیں گی۔ امید ہے کہ یہ معاہدہ سی آر اے پاکستان کے ممبران کی تربیت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔