ایس پی اورنگی آفس میں ایس ایچ او اورنگی ٹاون انسپیکٹر سرفراز حسین بلوچ کی پولیس ڈپارٹمنٹ سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
انسپیکٹر سرفراز حسین بلوچ سن 1981 میں محکمہ پولیس میں بطور اسسٹنٹ سب انسپیکٹر بھرتی ہوئے اور 40 سال نہایت بہادری اور جراتمندی کے ساتھ مختلف یونٹس میں خدمات انجام دینے کے بعد آج پولیس سروس سے ریٹائر ہو گئے۔
تقریب میں مہمان خصوصی ڈی سی ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو ایس پی اورنگی ڈویزن شبیر احمد بلوچ ،ایس ڈی پی او سرجانی، ایس ایچ او بلدیہ، ایس ایچ او مومن آباد، ایس ایچ او پاکستان بازار، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، ایس منگھوپیر، ایس ایچ او پیر آباد، ایس ایچ او سرجانی، ڈی آئی بی انچارج ویسٹ، شہداء کی فیملیز، علاقہ معززہن، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر تمام افسران نے انسپیکٹر سرفراز حسین بھٹو کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل کے لہے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔