گزشتہ دنوں بھی وہ کورونا کا شکار رہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج رہے ۔ فائل فوٹو
گزشتہ دنوں بھی وہ کورونا کا شکار رہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج رہے ۔ فائل فوٹو

بانی متحدہ کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بانی متحدہ الطاف حسین کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے 1210 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بانی متحدہ الطاف حسین کا نام بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ریڈ بک میں الطاف حسین، افتخار حسین، محمد انوراور کاشف کامران کے نام اہتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں، چاروں ملزمان پر ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا الزام ہے۔

انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں قائدایم کیوایم  کے علاوہ ن لیگ لندن کے رہنما ناصرمحمود بٹ سمیت پرویز مشرف، شوکت عزیز پر حملے کے ملزمان بھی شامل ہیں۔

انتہائی مطلوب ملزمان میں ن لیگ لندن کے رہنما ناصرمحمود بٹ بھی شامل ہیں ، ناصربٹ کا نام جج بلیک میلنگ اسکینڈل کے بعد فہرست میں شامل کیا گیا۔

اس کے علاوہ فہرست میں پرویز مشرف، شوکت عزیز، شجاع خانزادہ پرحملوں کے ملزمان شامل ہیں۔

انتہائی مطلوب ملزمان میں یوسف رضاگیلانی کےبیٹےعلی حیدرگیلانی کے اغوا میں ملوث ملزمان ، ممبئی حملہ کیس میں نامزد ملزمان بھی شامل ہیں۔

گلگت بلتستان کے 30،بلوچستان 161،خیبرپختونخوا کے737، سندھ کے 100،پنجاب کے 122، اسلام آباد کے 32 ملزمان ایف آئی اے کی فہرست میں ہیں۔